ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور: مسروقہ مال سمیت چور ہوا گرفتار 

ہوناور: مسروقہ مال سمیت چور ہوا گرفتار 

Sat, 03 Jul 2021 00:17:43    S.O. News Service

ہوناور،2؍ جولائی (ایس او نیوز) ہوناور کرکی رہنے والے شری کرشنا جٹّی پٹگار کے گھر سے سونے کا نیکلس اور نقد چوری ہوجانے کی شکایت ہوناور پولیس اسسٹیشن میں 29 جون کو درج کروائی گئی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کی اور صرف ایک دن کے اندر مسروقہ مال سمیت گرفتار کر لیا۔
    
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم سچن (21سال) ہے جو ہانگل تعلقہ کے ہیرور کا رہنے والا ہے۔اس کے قبضے سے 18 گرام وزنی سونے کا نیکلیس بر آمد کیا گیا جس کی مالیت کا اندازہ82 ہزار روپے لگایاگیا ہے۔ ملزم کو عدالت  کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔ ملزم کی تلاش اور اس کی گرفتاری کی کارروائی اعلیٰ پولیس افسران کی رہنمائی میں پی ایس آئی ساوتری نائیک، پی ایس آئی شانتی ناتھ، پی ایس آئی ششی کمار، پی ایس آئی مہنتیش نائیک اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔


Share: